آپ کی حراست ختم ہونے کے بعد
اگر آپ نے اپنی حراست کے دوران اسائلم کے لیے درخواست جمع نہیں کروائی
ہے تو پولیس آپ کو ایک دستاویز دے گی جس کے ذریعے آپ ملک میں محدود
مدت کے لیے قیام کرسکیں گے۔ اگر آپ نے اس دوران اسائلم یا قیام کے سلسلے
میں کسی اور قسم کے اجازت نامے کے لیے درخواست نہیں دی تو اس مدت کے
بعد ،آپ کو گرفتار کرکے دوبارہ حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
آپکی حراست ختم ہونے کے بعد ،آپ اسائلم سروس میں اسائلم کے لیے درخواست
دے سکتے ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل پتے سے اس بارے میں مزید معلومات لے سکتے
:ہیں کہ اسائلم کے لیے آپ کہاں درخواست دے سکتے ہیں
https://help.unhcr.org/greece/where-to-seek-help/greek-asylum-service/
اگر آپ نے اپنی حراست کے دوران اسائلم کے لیے درخواست دی ہے اور تاحال
آپ کی حراست ختم ہونے تک اسائلم کے دعوے کو زیر غور نہیں الیا گیا تو آپ
کو مجاز اسائلم سروس کے پاس رپورٹ کرنے کے لیے ایک دستاویز دی جائے
گی۔ یقینی بنائیں کہ اسائلم کے طریقہ کار کے عمل میں آپ کو اپنے فرائﺾ کا علم
ہو (مثالً مخصوص تاریخوں پر اسائلم سروس کے سامنے حاضر ہونا)؛ ورنہ آپ
کی درخواست کا تجزیہ معطل ہو سکتا ہے یا آپ کی درخواست رد ہو سکتی ہے۔
اسائلم کے قوانین اور طریقہ
کار اکثر تبدیلی کے تابع ہوتے
ہیں۔ یہ اہم ہے کہ آپ کی
معلومات قابل بھروسہ ہو۔
اپنی درخواست کے تجزیے
کو معطل ہونے سے بچانے یا
اپنی درخواست کی مستردگی
سے گریز کرنے کے لئے
طریقہ کار اور اپنے فرائﺾ
کے متعلق باخبر رہنے کی
کوشش کریں۔
Select target paragraph3
Connect to a paragraph
Connect to an entity
Disable highlights
Add to table of contents